پاکستان بھر میں جمعتہ الوداع نہایت ادب و احترام سے منایا گیا ، فلسطین کے حق میں دعائیں کی گئیں
لاہور میں بھی جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پرمنایا جا رہا ہے جس کے تحت اسلام پورہ میں یوم القدس ریلی نکالی گئیں۔ یوم القدس ریلی کے شرکاء نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے


مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ سمیت پاکستان بھر میں جمعتہ الوداع اور یوم القدس پر نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ جمعتہ الوداع پر فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جبکہ یوم القدس پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکال کر مظلوم فلسطینیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
اسلام آباد کے مساجد میں جمعۃ الوداع کی نماز کا اہتمام کیا گیا، سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا ، سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
پاکستان بھر میں جمعۃ الوداع اور یوم القدس عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ، لاہور میں جمعۃ الوداع کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ مساجد میں ملکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
فیصل مسجد سمیت ودیگر مساجد، امام بارگاہوں کے لئے مؤثر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی جمعۃ الوداع کے بڑے اجتماعات ہوئے۔
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 27 رمضان المبارک کو بعد نماز جمعہ نمائش تا تبت سینٹر یوم القدس ریلی نکالی گئی۔
دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی یوم القدس کے موقع پر بیت المقدس کی آزادی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔ جبکہ سنہری مسجد پشاور صدر کے باہر متحدہ علماء و مشائخ کونسل کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں درج ہے کہ نماز کے دوران 3 ٹئیرز پر مبنی فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، تمام عبادت گاہوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور اضافی سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔ عبادت گاہوں کیلئے ایک مرکزی داخلی دروازہ رکھا جائے اور تمام شہری اسی دروازے کو استعمال کریں۔
لاہور میں بھی جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پرمنایا جا رہا ہے جس کے تحت اسلام پورہ میں یوم القدس ریلی نکالی گئیں۔ یوم القدس ریلی کے شرکاء نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔
ادھر محکمہ داخلہ پنجاب نے جمعۃ الوداع، یوم القدس اور عیدالفطر سیکیورٹی کے حوالے سے اہم احکامات جاری کیے ہیں۔
جمعتہ الوداع کے موقع پر پشاور میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ شہر بھر میں مختلف مساجد پر 15 سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل



