Advertisement
پاکستان

امریکا کا گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام برائے پاکستان بند کرنے کا اعلان

یہ پروگرام پاکستانی طلبہ کو امریکا کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں بغیر ڈگری ایک سمسٹر تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 days ago پر Apr 9th 2025, 2:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا کا  گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام برائے پاکستان بند کرنے کا اعلان

یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف پی) نے اعلان کیا ہے کہ 15 سال تک جاری رہنے والا گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام برائے پاکستان (گلوبل یوگراڈ) بند کر دیا گیا ہے۔

یہ پروگرام پاکستانی طلبہ کو امریکا کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں بغیر ڈگری ایک سمسٹر تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا تھا۔

یو ایس ای ایف پی کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے مطلع کیا ہے کہ اب یہ پروگرام جاری نہیں رہے گا۔ اس اچانک فیصلے پر ادارے نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ہزاروں طلبہ کے تجربات پر فخر محسوس کرتا ہے جنہوں نے تعلیم، ثقافتی تبادلے اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا۔

یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے غیر ملکی امدادی پروگراموں کے بجٹ میں 92 فیصد کمی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے تمام منصوبے جو ’امریکا فرسٹ‘ ایجنڈے سے ہم آہنگ نہیں، انہیں بند کیا جائے گا۔

یو ایس ای ایف پی نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ دیگر اسکالرشپ اور ایکسچینج پروگرامز کی تلاش جاری رکھیں تاکہ اپنی تعلیم اور خوابوں کو مکمل کیا جا سکے۔

Advertisement
کرنٹ اکاؤنٹ کے سر پلس میں1ارب ڈالر تک کا اضافہ

کرنٹ اکاؤنٹ کے سر پلس میں1ارب ڈالر تک کا اضافہ

  • 9 گھنٹے قبل
پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری

پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری

  • 9 گھنٹے قبل
لاہور، پشاور اور کراچی میں عسکری اعزازات کی تقریب

لاہور، پشاور اور کراچی میں عسکری اعزازات کی تقریب

  • 9 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں آپریشن،4 خارجی دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان وطن پر قربان

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں آپریشن،4 خارجی دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان وطن پر قربان

  • 8 گھنٹے قبل
با نی پی ٹی آئی کی بہنیں  اور پارٹی کے متعدد رہنما اڈیالہ جیل کے باہر سے  گرفتار

با نی پی ٹی آئی کی بہنیں اور پارٹی کے متعدد رہنما اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار

  • 11 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی  کی  بہنوں سمیت 7 رہنماؤں کو رہا کردیا گیا

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 7 رہنماؤں کو رہا کردیا گیا

  • 8 گھنٹے قبل
امپائرز سے بدتمیزی پر پاکستانی پلیئر حماد اعظم پر بڑا جرمانہ عائد

امپائرز سے بدتمیزی پر پاکستانی پلیئر حماد اعظم پر بڑا جرمانہ عائد

  • 8 گھنٹے قبل
کشور کمار نے مدھو بالا کو لاوارث چھوڑ دیا تھا ، مدھو بالا کی بہن کے ہوشربا انکشافات

کشور کمار نے مدھو بالا کو لاوارث چھوڑ دیا تھا ، مدھو بالا کی بہن کے ہوشربا انکشافات

  • 11 گھنٹے قبل
دور دراز سیارے پر زندگی کے اب تک کے سب سے بڑے آثار مل گئے

دور دراز سیارے پر زندگی کے اب تک کے سب سے بڑے آثار مل گئے

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان کی معیشت 2 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے ،برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان کی معیشت 2 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے ،برطانوی ہائی کمشنر

  • 11 گھنٹے قبل
بلوچستان کے خونی ٹریک کو ہائی وے 
 میں تبدیل کردیں گے ،وزیر اعظم

بلوچستان کے خونی ٹریک کو ہائی وے میں تبدیل کردیں گے ،وزیر اعظم

  • 9 گھنٹے قبل
ملک میں پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ملک میں پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement