بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کا وقت آنے پر حساب لیا جائے گا، علی امین گنڈاپور
اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک ہے، وزیر اعلیٰ کے پی


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک ہے،
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں، حامد رضا اور دیگر کی غیر قانونی حراست اور ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، پولیس کی طرف سے خواتین کے ساتھ یہ سلوک ریاستی جبر و تشدد اور فسطائیت کی بد ترین مثال ہے، وقت آنے پر اس کا حساب لیا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور اُن کی بہنوں کے ساتھ یہ ناروا سلوک ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے، علیمہ خان، عظمی خان اور نورین نیازی کی جرآت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ فارم 47 کی ناجائز حکومت بانی کی دشمنی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تمام حدیں پار کر رہی ہے، حکومت کی طرف سے اس طرح کے غیر انسانی اور غیر قانونی ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ہم نے جعلی حکومت کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے آرہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی چئیرمین نا حق قید میں ہیں، ان کی رہائی تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی، ان کے اہل خانہ اور پارٹی قائدین کو ملاقات کی اجازت نہ دینا آئین و قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بانی چیئرمین کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہ دینا عدالتی حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عدلیہ اپنے احکامات اور انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، ہمیں وہ فورم بتائے جہاں ہم انصاف کے لئے رجوع کر سکیں، فارم 47 کی جعلی حکومت کو نہ عدالتی احکامات کی کوئی پرواہ ہے اور نہ بنیادی انسانی حقوق کا کوئی لحاظ ہے، ملک میں اس وقت قانون کی عملداری کا نام و نشان تک نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین کی بہنوں پر تشدد کرنا جعلی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، جعلی حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک کو انارکی کی طرف لے جانے سے باز آئے۔

امپائرز سے بدتمیزی پر پاکستانی پلیئر حماد اعظم پر بڑا جرمانہ عائد
- 8 hours ago
ملک میں پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
- 9 hours ago
بلوچستان کے خونی ٹریک کو ہائی وے میں تبدیل کردیں گے ،وزیر اعظم
- 9 hours ago
دور دراز سیارے پر زندگی کے اب تک کے سب سے بڑے آثار مل گئے
- 5 hours ago
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 7 رہنماؤں کو رہا کردیا گیا
- 8 hours ago

با نی پی ٹی آئی کی بہنیں اور پارٹی کے متعدد رہنما اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار
- 11 hours ago
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں آپریشن،4 خارجی دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان وطن پر قربان
- 8 hours ago

کرنٹ اکاؤنٹ کے سر پلس میں1ارب ڈالر تک کا اضافہ
- 9 hours ago

پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری
- 9 hours ago

کشور کمار نے مدھو بالا کو لاوارث چھوڑ دیا تھا ، مدھو بالا کی بہن کے ہوشربا انکشافات
- 11 hours ago

پاکستان کی معیشت 2 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے ،برطانوی ہائی کمشنر
- 11 hours ago

لاہور، پشاور اور کراچی میں عسکری اعزازات کی تقریب
- 9 hours ago