ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، جوہری ہتھیار نہ ہونے پر ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے، امریکی صدر


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک با رپھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑنا ہوگا، ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے۔
صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہم سے معاہدہ چاہتا ہے لیکن کیسے کرنا ہے یہ اسے معلوم نہیں، ایران کے مسئلے کو حل کر دوں گا۔ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، جوہری ہتھیار نہ ہونے پر ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔
ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑنا ہوگا، ورنہ وہ سنگین ردعمل کے لیے تیار رہے۔
اس کے علاوہ امریکی صد رنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ زیادہ سے زیادہ غیرقانونی رہائش پذیرافرادکو واپس بھیجنے کا منصوبہ ہے، درآمدی ادویات پر بھی محصولات لگاؤں گا، ادویات پر ٹیرف کا نفاذ زیادہ دور نہیں۔
واضح رہے کہ 12 اپریل کو عمان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے درمیانہ جوہری معاہدے کے حوالے سے بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور ہوا۔ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت امریکا کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کی جبکہ ایرانی وفدکی قیادت وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کی۔
ایرانی میڈیا نے بتایا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت بات چیت مثبت رہی۔ فریقین نے بات چیت کوتعمیری قرار دیا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور عمان میں ہوگا۔

درِفشاں سلیم نے سلک مرون ساڑھی زیب تن کر کے مداحوں کے دل جیت لیے
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے مستحکم ہو رہا ہے ، فچ رپورٹ
- 8 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا جامعہ پنجاب کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ
- 7 گھنٹے قبل

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری
- 5 گھنٹے قبل

نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،سینئر سول جج وکیل سمیت جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو بلوچستان کے لیے خرچ کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل
اسکولز ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سندھ نے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کردی
- 8 گھنٹے قبل

اب پارٹی میں کوئی ایک دوسرے کے خلاف بات نہیں کرے گا ، بیرسٹر گوہر
- 5 گھنٹے قبل

ویڈیو وائرل کرکے تذلیل کی اجازت نہیں ،لاہور ہائیکورٹ کا آئی جی سے جواب طلب
- 5 گھنٹے قبل
این ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام "پراجیکٹ مینجمنٹ اور تنازعات کے حل" پر سیمینار کا انعقاد
- 9 گھنٹے قبل

دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف
- 9 گھنٹے قبل