جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
تقریبِ حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان سے حلف لیا


جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تقریبِ حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان سے حلف لیا۔
تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، سینئر وکلا اور دیگر اعلیٰ عدالتی حکام نے شرکت کی۔ جسٹس علی باقر نجفی اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں بطور جج فرائض انجام دے رہے تھے۔
ان کی تقرری صدر مملکت کی منظوری کے بعد عمل میں آئی، جس کے بعد وزارت قانون کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ان کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 177(1) اور 175A(8) کے تحت کی گئی ہے، جو حلف برداری کی تاریخ سے مؤثر ہو گی۔
یاد رہے کہ جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کی سفارش جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کی تھی۔ ان کی شمولیت کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جو عدالتِ عظمیٰ کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہو گی۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل




