تجارتی جنگ میں اضافہ، چین کا اپنی ائیر لائن کمپنیوں کو امریکی بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم
یہ اقدام امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی اشیا پر عائد 145 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد کیا گیا


چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے لگی، چین نے اپنی ائیرلائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے ائیرلائن کمپنیوں کو امریکی کمپنیوں سے آلات اور اسپیئر پارٹس نہ خریدنے کا حکم دے دیا۔
یہ اقدام امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی اشیا پر عائد 145 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد کیا گیا ۔
ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہناہے کہ صدرٹرمپ چین سے ڈیل کرنے کیلئے تیار ہیں، چین ڈیل کیلئے تیارہے یا نہیں بال چین کی کورٹ میں ہے۔
دوسری جانب امریکی جریدے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا چین کو تنہا کرنے کے لیے ٹیرف مذاکرات کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹیرف مذاکرات کو امریکا کے تجارتی شراکت داروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کیا جائے گا تاکہ وہ چین کے ساتھ تجارت کو محدود کریں۔
رپورٹ کے مطابق 70 سے زائد ممالک سے کہا جائے گا کہ وہ چین کو اپنے علاقوں کے راستے سامان کی ترسیل کی اجازت نہ دیں۔ان ممالک سے کہا جائے گا کہ امریکی ٹیرف سے بچنا ہے تو اپنے علاقوں میں چینی فرمز کی موجودگی کو ختم کریں۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago





