Advertisement

ٹرمپ انتظامیہ کا قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس پر گھیرا تنگ

نئے ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس سوشل سکیورٹی ایکٹ کے تحت فوائد حاصل نہیں کرسکیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Apr 16th 2025, 10:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرمپ  انتظامیہ کا  قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس پر گھیرا تنگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس پر گھیرا تنگ کردیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے جس کے تحت قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس سوشل سکیورٹی ایکٹ کے تحت فوائد حاصل نہیں کرسکیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق بعض ایسے ورکر جن کے پاس دستاویز نہیں وہ جعلی سوشل سکیورٹی نمبر کے ذریعے نوکریاں حاصل کر لیتے ہیں۔

دوسری جانب امریکا کے محکمہ حکومتی استعداد کار نے غیرقانونی امیگرینٹس کو گھروں اور نوکریوں سے بے دخل کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے لوگوں کا ذاتی ڈیٹا جمع کرنا شروع کردیا ہے۔

ذاتی ڈیٹا عام طور پر محفوظ تصور کیا جاتا ہے تاہم اب اس بات کی معلومات جمع کی جارہی ہیں کہ لوگ کہاں ملازمت اور تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ان کی رہائش کہاں ہے؟

امریکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے معاملے پر مظاہرہ کرنیوالے تمام افراد کا بھی ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement