Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن نے  پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا

حکم نامے کے مطابق  تمام فریقین اگلی سماعت پر اپنے دلائل مکمل کریں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Apr 18th 2025, 1:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن نے  پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے  پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے جوابدہ کو 23 اپریل2024 کو نوٹس جاری کیا گیا جبکہ  پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس پہلی بار گزشتہ سال30 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر ہوا۔

حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی اب تک 12 سماعتیں ہوچکی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے 8 مواقعوں پر مختلف گراؤنڈز پر کیس کا التوا مانگا گیا اور پی ٹی آئی کو انصاف کے مفاد کے تحت التوا دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں یہ بھی بتایا گیا کہ پی ٹی آئی نے خود لاہور ہائیکورٹ سے رابطہ کیا اور حکم نامہ حاصل کیا، لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے کو ایک سال ہوچکا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے کمیشن کے آگے کارروائی پر حکم امتناع نہیں دیا۔

حکم نامے میں مزید بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹراپارٹی کیس کی سماعت جاری رکھے گا، الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ درخواست کے نمٹائے جانے کے بعد جاری کرےگا۔

حکم نامے کے مطابق  تمام فریقین اگلی سماعت پر اپنے دلائل مکمل کریں، کیس پرحتمی دلائل اور جوابی دلائل 22 اپریل کو ہوں گے۔

Advertisement
پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

  • 41 منٹ قبل
 اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار

 اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار

  • 2 گھنٹے قبل
بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ

  • 8 منٹ قبل
پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

  • 2 گھنٹے قبل
ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر

  • 20 منٹ قبل
نئے مالی سال کے پہلے روز ہی سونا مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

نئے مالی سال کے پہلے روز ہی سونا مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 گھنٹے قبل
برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

  • ایک گھنٹہ قبل
بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت

  • 33 منٹ قبل
کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا  سیاسی پارٹی  کے قیام کا فیصلہ

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ

  • ایک گھنٹہ قبل
جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement