یلوفیور سے اب تک 34 افراد ہلاک ہوچکے اور متعدد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں


کولمبیا میں زرد فیور میں مبتلا درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا میں زردفیور کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے سبب اب تک 34 افراد ہلاک ہوچکے اور متعدد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صحت کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ زرد فیور مچھروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہونے والے وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے اور اسے ویکسین کے ذریعے روکا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے حکومت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ایسٹر ویک اینڈ سے پہلے ویکسین لگوائیں کیونکہ ایسٹر کے ویک اینڈ کی وجہ سے لوگ گرم علاقوں کا سفر کرتے ہیں جہاں بیماری پھیلانے والے مچھر زیادہ ہوتے ہیں۔
علاوہ ازیں وزیر صحت نے بھی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں اس بخار میں مبتلا 74 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ انہوں نے عوام کو مفت فراہم کی جانے والی ویکسین لگوانے پر بھی زور دیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر لوگ انفیکشن کے پہلے مرحلے کے بعد صحت یاب ہو جاتے ہیں جس میں عام طور پر بخار، پٹھوں اور کمر میں درد، سر درد، کانپنا، بھوک نہ لگنا اور متلی یا الٹی شامل ہوتی ہے۔
تاہم ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ تقریباً 15 فیصد لوگوں کو اس بخار کے دوسرے مرحلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں تیز بخار، یرقان، خون بہنا اور گردے کی خرابی شامل ہوتی ہے اور جن مریضوں کی صحت زیادہ بگڑ جاتی ہے وہ 10 سے 14 دن میں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 8 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 9 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 9 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 9 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 9 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 9 hours ago







