دورے کے دوران ایک اعلیٰ سطح وفد بھی نائب وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا، اسحاق ڈار افغان قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کریں گے،ترجمان


اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے،دورے کے دوران ایک اعلیٰ سطح وفد بھی نائب وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا، اسحاق ڈار افغان قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ ان کی افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اور قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی ملاقاتیں اور وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔
نائب وزیراعظم کا دورہ افغانستان انتہائی اہم پیش رفت ہے، ہم افغانستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتے ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے دورے کے دوران افغانستان کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور دیگر سیکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی۔
ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ نائب وزیر اعظم کا یہ دورہ برادر ملک افغانستان کے ساتھ پائیدار روابط بڑھانے کیلئے پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 20 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 20 گھنٹے قبل





