امریکا کی پیروی کرتے ہوئے حکومت بِٹ کوائن اسٹریٹیجک ریزرو قائم کررہی ہے، سربراہ کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب


کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا مؤقف تبدیل کرلیا اور امریکا کی پیروی کرتے ہوئے حکومت بِٹ کوائن اسٹریٹیجک ریزرو قائم کررہی ہے۔
امریکی شہر لاس ویگاس میں بِٹ کوائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نےفروری میں غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنےکےلیے اور کرپٹو کرنسیوں کےلیے’نیشنل کرپٹو کونسل‘ قائم کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرپٹو ریگولیٹری پالیسیوں کو اپنا رہا ہے اور جامع ریگولیٹری فریم ورک کی ترقی کےلیے ہی’نیشنل کرپٹو کونسل‘ قائم کی۔
سربراہ کرپٹو کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستان نےکرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا مؤقف تبدیل کر لیا ہے، پاکستان نے بِٹ کوائن اسٹریٹیجک ریزرو کے قیام میں امریکا کی پیروی کی ہے، پاکستان اسٹریٹیجک بِٹ کوائن ریزرو قائم کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔
بلال بن ثاقب نےمزید کہا کہ مئی میں بِٹ کوائن کان کنی اور اعلیٰ کارکردگی والےکمپیوٹنگ ڈیٹاسینٹرزکےلیے 2 ہزار میگا واٹ اضافی توانائی مختص کرنےکا اعلان کیا گیا ہے۔

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 8 گھنٹے قبل

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 6 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 3 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 5 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 8 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 4 گھنٹے قبل

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 7 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل