لاہور:پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچوں کے بعد پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین تین ٹونٹی میچوں کی سیریز آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگئی ہے، تینوں میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے اور پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا توپاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا ۔بابر اعظم پہلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ حیدر علی نے 21،حسین طلعت نے 15،خوشدل شاہ نے 12 ،افتخار احمد اور فہیم اشرف نے 4،4 رنز بنائے تاہم محمد رضوان نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور ان کا بلا رنز اگلتا رہا ۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی اور انہوں نے 7چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 104 رنز بنائے۔اس طرح 20 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 6وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔
پروٹیز کی جانب سے پھلکوایو نے 2 جبکہ فورٹن ،سمپالا اور ٹبریز شمسی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے میلان اور ہنڈریکس نے اننگز کا آغاز کیا تودونوں نے 53 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ میلان 44 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ ہنڈریکس نے 54 رنز بنائے،سنیمان 2،ملر6 ،کپتان کلیسن 12،پھیلکوایو14 رنز بناسکے جبکہ پریٹوریس 15 اور فورٹن 17 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے اور جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔اس طرح پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور عثمان قادر نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف نے 1وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے مابین سیریزکا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 13فروری کو کھیلا جائے گا ۔قبل ازیں دو ٹیسٹ میچزکی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو2-0 کلین سوئپ کیا تھا۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago







