خیبرپختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی کےعلاقہ زیوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کا ایک افسر اور جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کیا گیا۔ علاقے میں باقی دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 25 سالہ کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہو گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کےعلاقے ہلمرگ میں آپریشن کیا جس میں2 دہشتگرد مارے گئے تھے۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا بہادر سپاہی فدا الرحمان شہید ہو گیا۔ شہید سپاہی کا تعلق چترال کے علاقے مستوج سے ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اوربارود برآمد ہوا۔ دہشتگرد شہریوں اور فورسز کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز مادر وطن کے تحفظ اوردفاع کیلئے پرعزم ہیں۔
گزشتہ سال دسمبر میں بھی بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ میں ملوث تھے۔ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔
ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور کمیونی کیشن کے آلات برآمد ہوئے تھے۔

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر
- 12 گھنٹے قبل

حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
- 4 منٹ قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت
- 12 گھنٹے قبل

حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی
- 12 گھنٹے قبل

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف
- 12 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، تیسری بار سلطان آف جوہر ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائیٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ
- 9 منٹ قبل

عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 25 منٹ قبل

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا جی ٹو جی معاہدہ طے پا گیا
- 16 گھنٹے قبل

چار روزہ جنگ میں عظیم فتح ملی، بھارت کبھی نہ سنبھل سکے گا: وزیراعظم
- 16 گھنٹے قبل

گل بہادر گروپ کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 60 سے 70 خارجی ہلاک ہوئے، عطاتارڑ
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی، دونوں ممالک ایک دوسرے کی سر زمین کا احترام کریں گے، وزیر دفاع
- 39 منٹ قبل