اسلام آباد: آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی پیسے تقسیم کرنے کی فوٹیج پر ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا۔ڈڈیال میں علی امین گنڈا پور کی پیسے تقسیم کرنے کی فوٹیج پر ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا، پیسے تقسیم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کر گیا ۔
الیکشن کمیشن آزاد کشمیرنے پاکستان الیکش کمیشن کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کے وفاقی وزرا آزاد کشمیر الیکشن مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں انکے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔
واضح رہےکہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں جلسے کے دوران علی امین گنڈاپور کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پیسے تقسیم کررہے تھے۔جس پر آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا۔
خط میں کہا گیا تھاکہ وفاقی وزرا کوالیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021 کی خلاف ورزی سے روکا جائے اور صوبائی وزرا کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago





