اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کر دہ عالمی تنازعات کے پر امن حل سے متعلق قرارداد منظور
انتونیو گوتریس نے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ عالمی تنازعات کا پرامن حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔


نیویارک:اقوام متحدہ میں تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ کار کو مؤثر بنانے والی قرارداد منظور کر لی گئی،یہ قراردوزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں کثیرالجہتی تنازعات کے پرامن حل کے لیے اہم مذاکرہ ہوا جس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی، اس موقع پروزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کی جانے والی تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ کار کو مؤثر بنانے والی قرارداد منظور کر لی گئی۔
اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد میں تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ کار کو موثر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ عالمی تنازعات کا پرامن حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اپنے خطاب میں انتونیو گوتریس نے خاص طور پر غزہ اور یوکرین کے معاملات کے جلد از جلد حل کی ضرورت پر زور دیا اور غزہ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور وہاں کے متاثرین کی بھوک و افلاس کی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
گوتریس نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر شامل تنازعات کی نوعیت بہت پیچیدہ اور جیوپولیٹیکل ہے، لہٰذا ان پر گہری نظر رکھنا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور تمام ممبر ممالک کو اس میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر مکمل عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے عالمی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
اسحاق ڈارنے قرارداد کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی امن سے متعلق آج کا مباحثہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
نائب وزیراعظم اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے منتخب سفیروں اور اعلیٰ حکام کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے میں بھی شرکت کریں گے۔

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 3 گھنٹے قبل
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 3 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 4 گھنٹے قبل

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- 4 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 4 گھنٹے قبل