Advertisement
علاقائی

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

عدالتیں فیصلے تو کر رہی ہیں مگر انصاف نہیں مل رہا، جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آج ان کی حکومت ہے اور کل بھی محفوظ رہیں گے، وہ غلط فہمی میں ہیں،سہیل آفریدی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Dec 20th 2025, 7:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف آ نے والے عدالتی فیصلے پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج میرے لیڈر سے متعلق انصاف کے منافی فیصلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کا بار بار ذکر کیا جاتا ہے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ 26ویں ترمیم سے قبل بھی انصاف فراہم نہیں کیا گیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ترمیم سے پہلے بھی ادارے اور جمہوری نظام مفلوج تھے، اسی لیے بانی پی ٹی آئی بائیومیٹرک نظام کے ذریعے شفاف انتخابات کے حامی تھے۔

پریس کانفرنس کے دوران سہیل خان آفریدی نے  عدالتی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عدالتیں فیصلے تو کر رہی ہیں مگر انصاف نہیں مل رہا، انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آج ان کی حکومت ہے اور وہ کل بھی محفوظ رہیں گے، وہ غلط فہمی میں ہیں۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف بوگِس مقدمات قائم کیے گئے ہیں، انہوں نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی جماعت ہی رہنا چاہیے اور کسی کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ سیاسی لوگوں کے خلاف غلط روایات قائم کی جا رہی ہیں جو جمہوریت کے لیے خطرناک ہیں، یہ جدوجہد جمہوریت کی مضبوطی کی جنگ ہے اور اس جنگ کو ہر صورت جیتنا ہو گا۔ 

Advertisement
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 21 گھنٹے قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 17 گھنٹے قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 3 دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement