کولڈ چین اور صنعت و تجارت سے منسلک دیگر شعبوں کے فروغ کے لئے صوبوں سے روابط مزید بہتر بنائے جائیں ،وزیر اعظم


اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،حکومت برآمدات میں اضافے کے لئے، کاروباری افراد اور برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولیات پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات پر جائزہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، وزیر اعظم کے مشیر ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیز اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا تاکہ برآمدات کے شعبے میں وسعت کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں۔
وزیراعظم نے اس موقع پر وفاقی وزراء برائے تجارت، صنعت و پیداوار اور قومی غذائی تحفظ کو مختلف صنعتی و تجارتی شہروں میں برآمدکنندگان کے پاس خود جانے کی ہدایت کی۔
دوران اجلاس وزیر اعظم نےمزید کہا کہ کولڈ چین اور صنعت و تجارت سے منسلک دیگر شعبوں کے فروغ کے لئے صوبوں سے روابط مزید بہتر بنائے جائیں۔
علاوہ ازاں اجلاس میں وزیراعظم کو مالی سال 2025-2026 کی اب تک کی برآمدات و درآمدات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 18 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 15 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 20 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 19 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 15 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago



