بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم ہاؤس کو کاروبار بنا رکھا تھا اور دونوں نے مل کر پاکستان کا نام دنیا میں بدنام کیا،عطا تارڑ


اسلام آباد:وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ آ چکا ہےکیس کی سزا 190 ملین پاؤنڈ کی سزا کی مدت ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 14 سال کی سزا ختم ہو گی تو اس کے بعد 17 سال کی سزا شروع ہو گی، فراڈ کے تحت تحائف کی قیمت کم لگوائی گئی، فیصلہ انصاف پر مبنی ہے، تحائف کی قیمت کم لگوا کر سرکار کو کم رقم دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم ہاؤس کو کاروبار بنا رکھا تھا اور دونوں نے مل کر پاکستان کا نام دنیا میں بدنام کیا۔
وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ کس طرح فراڈ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مال بنایا گیا، انہوں نے کہا کہ 60 کروڑ روپے کے تحائف کی قیمت 13 لاکھ لگانا قوم کے ساتھ مذاق ہے ۔
وزیرِ اطلاعات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کرپشن کی اور ملنے والے تحفے مارکیٹ ریٹ سے کوڑیوں کے بھاؤ بیچے گئے۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 8 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 12 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل



