گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات آج منعقد ہو رہے ہیں


بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج 3 اگست کو ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے 7 اضلاع، جن میں ژوب، شیرانی، لورالائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب شامل ہیں گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات آج منعقد ہو رہے ہیں۔
ان انتخابات میں 16 نشستوں کے لیے 25 امیدوار میدان میں ہیں، انتخابات میں مجموعی طور پر 106 جنرل کونسلرز ووٹ ڈالیں گے جب کہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
ان میں خواتین کی 6 خالی نشستوں پر 15 امیدوار، مزدور کی 2 خالی نشستوں پر 4 امیدوار، کسان کی 1 خالی نشست پر 3 امیدوار اور غیر مسلم کی 7 خالی نشستوں پر 3 امیدوار مد مقابل ہیں۔
واضح رہے بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی 2022 کو ہوئے تھے، بلدیاتی اداروں کے قوانین کے مطابق صوبے کے بلدیاتی اداروں میں خالی ہونے والی نشستوں پر سال میں ایک مرتبہ ضمنی انتخابات کرائے جاتے ہیں۔

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- ایک دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 3 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 3 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 3 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 2 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 2 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 3 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 4 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 4 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 2 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 4 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 3 دن قبل



