Advertisement
پاکستان

ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2026 شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا

ایم پی ٹی کے لیے درخواستیں 11 سے 25 اگست تک وصول کی جائیں گی،ایف پی ایس سی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اگست 3 2025، 1:19 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2026 شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا

ایف پی ایس سی نے مقابلے کا امتحان (سی ایس ایس) 2026 شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا۔

ایم پی ٹی کے لیے آن لائن درخواستوں کا پبلک نوٹس 10 اگست 2025 کو جاری کیا جائے گا۔

ایف پی ایس سی کے مطابق ایم پی ٹی کے لیے درخواستیں 11 سے 25 اگست تک وصول کی جائیں گی، تحریری امتحان کے لیے درخواستیں 15 سے 30 دسمبر 2025 تک جمع ہوں گی۔

تحریری امتحان کا انعقاد 4 فروری 2026 کو ہوگا۔

واضح رہے کہ سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں بیشتر امیدوار کامیابی حاصل نہیں کر پاتے۔

Advertisement
Advertisement