پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا کا شوہر عمار احمد سے علیحدگی کا اعلان
شرمین حنا نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ منفی تبصروں سے ہماری زندگی کو مزید مشکل نہ بنائیں


پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
اپریل 2024 میں حنا رضوی نے اپنے قریبی دوست اور اداکار عمار احمد خان سے شادی کی تھی، جو ڈرامہ سیریل بےشرم کےلیے مشہور ہیں۔ ان کی شادی ایک شاندار تقریب تھی، جس میں دونوں کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔
View this post on Instagram
تاہم آج حنا رضوی نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اپنی علیحدگی کی خبر دی۔شرمین حنا رضوی کا کہنا تھا کہ ’’بہت دکھی دل کے ساتھ میں اعلان کرتی ہوں کہ میرے اور عمار احمد خان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔ میں سب سے گزارش کرتی ہوں کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا اور ہم دونوں کو اس رشتے کے مستقبل کے بارے میں مزید سوچنے کےلیے وقت درکار ہے۔ تب تک، براہِ کرم ہمیں جج نہ کریں کیونکہ شادی کے تعلق کی اصل نوعیت صرف ان دو افراد کو معلوم ہوتی ہے جو اس بندھن میں جڑے ہوتے ہیں۔ شکریہ۔‘‘
حنا نے اپنے دوستوں سے بھی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کی اور لکھا ’’ایک عاجزانہ درخواست ہے ... مہربانی کرکے منفی تبصروں سے ہماری زندگی کو مزید مشکل نہ بنائیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں اور میرے شوہر عمار اس وقت علیحدگی کے مرحلے میں ہیں، لیکن طلاق کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ہم دونوں کو کچھ وقت اور جگہ درکار ہے تاکہ ہم اس رشتے کے بارے میں بہترین فیصلہ کرسکیں۔‘‘
View this post on Instagram
شادی سے متعلق اس اہم خبر پر بات کرتے ہوئے، حنا نے چند ویڈیوز میں اپنی علیحدگی کی تفصیلات بھی شیئر کیں اور ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کی زندگی کے اس نازک لمحے پر منفی تبصرے کررہے ہیں۔ شرمین حنا رضوی نے سوشل میڈیا پر ملنے والی تنقید پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
ویڈیوز میں وہ خاصی دل گرفتہ نظر آئیں، جنہیں بعد میں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا گیا۔

بنوں:پولیس چوکی پر دہشتگرد وں کا حملہ ، ایک اہلکار شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد ا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس آمد، مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنےکا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پی سی بی نے پاکستانی کھلاڑیوں پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی
- 16 منٹ قبل

صدرٹرمپ کے بیانات کے بعدبھی بھارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ آئی
- 5 گھنٹے قبل

یوکرین کا روس کی آئل ریفائنری سمیت کئی فوجی تنصیبات پر بڑا حملہ
- 5 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے تیز ہواؤں اور بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

آزادفلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر ہتھیار نہیں ڈالیں گے،حماس کا دو ٹوک اعلان
- 8 منٹ قبل

نوازشریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے
- 4 منٹ قبل

ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2026 شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل