امدادی کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کی گئی، جو عمان اور اردن کے راستے غزہ پہنچے گی۔


اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سےغزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے غذائی قلت کا شکار فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے امدادی سامان کی 17 ویں کھیپ روانہ کی۔
امدادی کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کی گئی، جو عمان اور اردن کے راستے غزہ پہنچے گی۔
امدادی کھیپ میں 65 ٹن تیار کھانا، 20 ٹن بچوں کے لیے خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ، اور 10 ٹن ادویات شامل ہیںجبکہ مزید 100 ٹن امدادی سامان آئندہ چند دنوں میں روانہ کیا جائے گا، جس کے بعد مجموعی امداد کا وزن 1,815 ٹن تک پہنچ جائے گا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار نےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں قحط سے چھوٹے چھوٹے بچے شہید ہورہے ہیں، اسرائیل خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےمزید کہا کہ مظلوم فلسیطینوں تک اشیائے ضروریہ کی بغیررکاوٹ ترسیل چاہتےہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر حال میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ہر ممکن مدد جاری رکھی جائے گی۔
اسحا ق ڈار نے امدادی کارروائیوں میں شامل اداروں، خصوصاً این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن، کی فوری اور مؤثر خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر فلسطینی سفیر نے بھی امداد کی فراہمی پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ جذبہ ہمیشہ فلسطینی قوم کے دل میں زندہ رہے گا۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 10 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 10 hours ago







