جیل میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ انتہائی خطرناک دہشت گرد بھی موجود ہیں، جس کی وجہ سے یہ مقام انتہائی حساس بن چکا ہے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 5 اگست کو ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس کے بعد اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق 10 اگست تک جاری رہے گا، جس کے تحت ضلع بھر میں جلسے، جلوس، ریلیاں، اور چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ادھر، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی کو خط لکھ کر جیل کے باہر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی درخواست کی ہے۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں اس وقت 7700 قیدی موجود ہیں جبکہ جیل کی گنجائش صرف 2174 قیدیوں کی ہے۔
جیل میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ انتہائی خطرناک دہشت گرد بھی موجود ہیں، جس کی وجہ سے یہ مقام انتہائی حساس بن چکا ہے۔
دفعہ 144 نافذ کر کے جیل کے باہر مظاہروں پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم ممکنہ خطرات کے پیش نظر اضافی نفری، بیریئرز، اور مستقل نگرانی کی ضرورت ہے۔
خط میں خاص طور پر داہگل چیک پوسٹ سے گیٹ نمبر 5 تک سیکیورٹی سخت کرنے اور غیر قانونی اجتماعات کے خلاف بروقت کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سیکیورٹی کے لیے ہوم ڈپارٹمنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور آر پی او سے بھی مدد طلب کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے 5 اگست کو ملک گیر احتجاج کی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ارکانِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے، جہاں وہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔ جبکہ ارکانِ صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں مظاہرے کریں گے۔
تحریک انصاف کا یہ احتجاج تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا اور اس کی قیادت پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 9 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 8 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 12 گھنٹے قبل





