ملزم نے دعویٰ کیا کہ شمس الاسلام اور اس کے والد کے درمیان 35 لاکھ روپے کا تنازع تھا، جس کی وجہ سے تشدد، مقدمات اور آخر کار والد کا قتل ہوا، جس کا بدلہ اس نے لیا

کراچی: سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی مشترکہ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی میں سندھ ہائی کورٹ بار، پولیس، اور پراسیکیوشن کے نمائندگان شامل ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی ہدایت پر بنائی گئی اس کمیٹی میں صدر ہائی کورٹ بار سرفراز میتلو، نائب صدر راجب لاکھو، ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا، ایس ایس پی مہظور علی، اور ایس پی انویسٹی گیشن شامل ہیں۔ کمیٹی کا مقصد شفاف تحقیقات اور پراسیکیوشن کو قانونی معاونت فراہم کرنا ہے۔
ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں مرکزی ملزم عمران آفریدی کو موٹر سائیکل پر مسجد میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔ جمعے کی نماز کے بعد، جیسے ہی ایڈووکیٹ شمس الاسلام اور ان کے بیٹے مسجد سے باہر نکلے، عمران نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے بعد وہ فرار ہو کر ولیج ریسٹورنٹ کی طرف گیا اور بعد ازاں بلوچ کالونی میں اپنے قریبی رشتہ دار کے گھر میں رات گئے تک پناہ لی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے سم کارڈ تبدیل کر لیا ہے اور اس وقت روپوش ہے۔
تاہم، ملزم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اسے "بدلہ" قرار دیا۔ ویڈیو بیان میں اس نے الزام عائد کیا کہ شمس الاسلام نے اُس کے والد نبی گل آفریدی پر تشدد کیا، جھوٹے مقدمات میں پھنسایا، اغوا کیا اور بالآخر انہیں قتل کر دیا۔
عمران آفریدی نے ویڈیو پیغام میں کہا "میں نے یہ قدم قانون سے مایوس ہو کر اور شدید ذہنی دباؤ کے تحت اٹھایا۔ میری شمس الاسلام سے ذاتی دشمنی تھی، میرے اہلِ خانہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ میں ایک پُرامن شہری تھا، لیکن قانون سے انصاف نہ ملنے نے مجھے مجرم بنا دیا۔"
ملزم نے دعویٰ کیا کہ شمس الاسلام اور اس کے والد کے درمیان 35 لاکھ روپے کا تنازع تھا، جس کی وجہ سے تشدد، مقدمات اور آخر کار والد کا قتل ہوا، جس کا بدلہ اس نے لیا۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں یکم اگست کو مسجد کے باہر فائرنگ سے شمس الاسلام جاں بحق اور ان کے بیٹے سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 7 گھنٹے قبل

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 10 گھنٹے قبل

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 7 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 7 گھنٹے قبل

وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
- 8 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
- 8 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 11 گھنٹے قبل

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 9 گھنٹے قبل

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 12 گھنٹے قبل