Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Jan 25th 2021, 7:42 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنےشمالی وزیرستان کےعلاقےمیرعلی میں آپریشن کیا ،خفیہ آپریشن کےدوران 5دہشت گردمارےگئے،ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈرسیدرحیم اورسیف اللہ نورشامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سیدرحیم 2007سےاب تک 17دہشتگردحملوں میں ملوث رہا ہے،جبکہ کمانڈرسیدرحیم وانا،میرعلی میں خودکش سینٹرزکاانچارج تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  ملک دشمن ایجنسیوں نےکمانڈررحیم کوٹارگٹ کلنگ،دہشتگردبھرتی کرنےکاٹاسک دیاتھا، کمانڈرسیدرحیم میرعلی کے4ملک،3انجینئرزکےقتل میں ملوث تھا۔سیف اللہ سیکیورٹی فورسزپربارودی سرنگوں کےحملوں میں ملوث تھا۔

خیال رہے کہ 18 جنوری کو  سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا، جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں عثمان علی اور وحید لشتئی شامل ہیں جو دہشت گرد تحریک طالبان سجنا گروپ کے سرگرم رکن تھے۔دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد باردوی سرنگیں بنانے اور تربیت کے ماہر تھے۔دہشت گرد عثمان 14 اکتوبر 2020 کو سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا جس میں کیپٹن عمر چیمہ اور 3 سپاہی شہید ہوئے تھے جبکہ 4 زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 14 جنوری کو شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں بھی 2 دہشت گرد مارے گئے تھے اور 3 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

گزشتہ سال نومبر میں شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خفیہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی تھی جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے دوران27سالہ سپاہی صدام شہید اور 2جوان زخمی بھی ہوئے تھے۔

Advertisement
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • a day ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 8 hours ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 15 hours ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 12 hours ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 11 hours ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 8 hours ago
Advertisement