Advertisement
پاکستان

9 مئی مقدمات: شاہ ریز کے بعد علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار

شیرشاہ کو حراست میں لینے والے وہی تھےجنہوں نےکل علیمہ خان کے بڑے بیٹے شاہ ریزکوپکڑا تھا جب کہ اس موقع پر پولیس بھی وہاں موجود تھی،ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 22nd 2025, 4:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
9 مئی مقدمات: شاہ ریز کے بعد علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار

لاہور: پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کو بھی 9 مئی کیس میں حراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو 9 مئی کے کیسز میں حراست میں لیا گیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب خاندانی ذرائع کا بتانا ہےکہ شیر شاہ کو جب حراست میں لیا گیا تو وہ والد کے ساتھ عدالت سے واپس آرہے تھے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیرشاہ کو حراست میں لینے والے وہی تھےجنہوں نےکل علیمہ خان کے بڑے بیٹے شاہ ریزکوپکڑا تھا جب کہ اس موقع پر پولیس بھی وہاں موجود تھی۔ 

واضح  رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بڑے بیٹے شاہ ریز خان کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں آج لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالٹ میں پیش کیا گیا، جہاںعدالت نے ان کو 8 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

 

Advertisement