Advertisement
تجارت

وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی ا سٹورز کارپوریشن ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی

اجلاس میں وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قیمتوں کے تعین سے متعلق سمری واپس کر دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 22 days ago پر Aug 22nd 2025, 5:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی ا سٹورز کارپوریشن ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی

اسلام آباد: فاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی ا سٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا،جس میںکابینہ نے ملک بھر میں بارشوں و سیلابی صورتحال میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی،وہ کابینہ ارکان جنہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریسکیو و ریلیف کے اقدامات کی نگرانی کی وزیراعظم نے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اجلاس کے دوران وزرات قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر کابینہ میں یوریا کی قیمتوں میں توازن کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔ 

دوران اجلاس کابینہ کو وزرات صنعت و پیداوار کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی تحلیل کی سمری منظوری کیلئے پیش کی گئی جسے کابینہ نے متفقہ طور پر منظور کرلیا،اجلاس کو بتایا گیا کہ 31 جولائی سے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کا آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔

تحلیل کے دوران وزیراعظم کی ہدایت پر ملازمین کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا، وزیرِ اعظم کی اس عمل کو شفاف طریقے سے حتمی شکل دینے اور ملازمین کے حقوق کے حوالے سے تمام تر قانونی و دیگر ضابطوں کو مد نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے

دوران اجلاس وفاقی کابینہ نے ملکی صنعتی ترقی اور نئی صنعتوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی اقتصادی زونز قانون 2012ء میں ترمیم کی اصولی منظوری دے دی، نئی ترامیم کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کو مزید کاروبار و سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کیا جائے گا جس سے صنعتوں کی تعمیر کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔

علاوہ ازاں اجلاس میں وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قیمتوں کے تعین سے متعلق سمری واپس کر دی۔

Advertisement
نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل،سابق چیف جسٹس عبوری وزیر اعظم مقرر

نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل،سابق چیف جسٹس عبوری وزیر اعظم مقرر

  • 4 گھنٹے قبل
اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، قطر پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، قطر پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

  • 24 منٹ قبل
صدر مملکت کی چینی پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیرسےملاقات،دوطرفہ تعاون پر بات چیت

صدر مملکت کی چینی پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیرسےملاقات،دوطرفہ تعاون پر بات چیت

  • 17 منٹ قبل
بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع 

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع 

  • 3 گھنٹے قبل
روس : 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی،سونامی کی وارننگ جاری

روس : 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی،سونامی کی وارننگ جاری

  • 4 گھنٹے قبل
صحت کے شعبے میں انقلاب، اے آئی اور روبوٹ کی مدد سے پہلا پِتّے کا کامیاب آپریشن

صحت کے شعبے میں انقلاب، اے آئی اور روبوٹ کی مدد سے پہلا پِتّے کا کامیاب آپریشن

  • ایک گھنٹہ قبل
پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب ہو گی

پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب ہو گی

  • 2 گھنٹے قبل
 فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،عاصم افتخار

 فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،عاصم افتخار

  • 2 گھنٹے قبل
وزیر داخلہ کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

وزیر داخلہ کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

  • ایک گھنٹہ قبل
لاہورمیں  اسٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ،پنجابی تھیٹر سیل کر دیا گیا

لاہورمیں اسٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ،پنجابی تھیٹر سیل کر دیا گیا

  • ایک گھنٹہ قبل
فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ قصور سیکٹر، جلال پور پیر والا اور ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ قصور سیکٹر، جلال پور پیر والا اور ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

  • 4 گھنٹے قبل
پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل،گھوٹکی میں متعدد زائد دیہات زیر آب

پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل،گھوٹکی میں متعدد زائد دیہات زیر آب

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement