Advertisement

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں آج سے 30 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے، این ڈی ایم اے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 23rd 2025, 12:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں آج سے 30 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے 30 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ،دوسری جانب این ڈی ایم اے نے بارشوں سے سیلابی صورتحال اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے کی جانب سے جاری کر دہ الرٹ کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، جی بی، آزاد کشمیر میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گا۔

اٰاین ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، تربیلا ڈیم 1550 فٹ کی انتہائی سطح تک بھر چکا، تربیلا ڈیم کے سپیل ویز کھول دیئے گئے،ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا بہاؤ 2لاکھ 50ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اسی طرح دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی، درمیانے درجے کی سیلابی صورت حال برقرار ہے، دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہورہا۔

دوسری جانب ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوکر 20 فٹ ہوگئی، متعدد مقامات پر زمیندارہ بند ٹوٹنے سے فصلیں زیر آب آگئیں، کسانوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا، ڈی آئی خان میں دریائے سندھ عبور کرتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب گئے، مقامی افراد نے دونوں لاشیں نکال لیں۔

Advertisement
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • a day ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • a day ago
Advertisement