Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی غذر میں سیکڑوں افراد کی جانیں بچانے والے 3 چرواہوں کوملاقات دعوت

وصیت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں کو وزیراعظم ہاؤس میں بلایا گیا تاہم فلائٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے چرواہے آج اسلام آباد نہیں پہنچ سکے،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 24th 2025, 3:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہباز شریف کی غذر میں سیکڑوں افراد کی جانیں بچانے والے 3 چرواہوں کوملاقات دعوت

ؤاسلام آباد: گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دے کر سیکڑوں افراد کی جانیں بچانے والے 3 چرواہوں کو وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مدعو کرلیا۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق وصیت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں کو وزیراعظم ہاؤس میں بلایا گیا تاہم فلائٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے چرواہے آج اسلام آباد نہیں پہنچ سکے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ فلائٹ منسوخ ہونے کے بعد تینوں چرواہے بذریعہ سڑک آج اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ ضلع غذر میں 2 روز قبل برفانی جھیل پھٹنے سے لینڈسلائیڈنگ کے نتیجتے میں گاؤں تالی داس ملبے کی زد میں آگیا تھا تاہم جھیل کے قریب موجود چرواہے وصیت خان نے بروقت گاؤں والوں کو جھیل پھٹنے کی اطلاع دے کر 300 سے زائد افراد کی جانیں بچالی تھیں۔

ترجمان فیض اللہ فراق گلگت بلتستان حکومت کے مطابق واقعہ کی رات شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے 50 مہمان بھی تالی داس گاؤں میں موجود تھے، تاہم گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع ملنے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل گلگت بلتستان پولیس نے گلیشیئر پھٹنے کے بعد حاضر دماغی کا مظاہرہ کرنے والے چرواہے کو 10 ہزار روپے انعام اور تعریفی سند سے نوازا تھا۔

دریائے غذر کا پانی بھاری پتھروں پر مشتمل ملبہ دریا میں گر کر دریا کے پانی کو 8 سے 9 گھنٹے تک روک دیا، کئی گھنٹوں تک پانی کھڑا ہونے کے باعث سات کلومیٹر تک دریا کا پانی پھیل کر مصنوعی جھیل بن گئی۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 10 hours ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 7 hours ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • a day ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 10 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 5 hours ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 8 hours ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 10 hours ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • a day ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • a day ago
Advertisement