اسحاق ڈار کی امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش سے ملاقات، پاکستان سے تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسحاق ڈار نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اوراپنی جانب سے ڈاکٹرشفیق الرحمن کی صحت وسلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،ترجمان


ڈھاکا: وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے بنگلہ دیشی اعلی قیادت اور امیر جماعت اسلامی سے ملاقاتیں کیں،جن میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈھاکا میں امیر جماعتِ اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمان کی رہائش گاہ پر اسحاق ڈار نے ان سے ملاقات کی۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر شفیق الرحمان دل کے آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں اور وزیر خارجہ نے ان کی عیادت کی۔
ترجمان کے مطابق دوران ملاقات اسحاق ڈار نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اوراپنی جانب سے ڈاکٹرشفیق الرحمن کی صحت وسلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن میں ہونے والی ملاقات میں پاک بنگلا دیش تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں حالیہ پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔
جماعت اسلامی بنگلا دیش کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹرشفیق الرحمن کی سیاست، تعلیم اور سماجی بہبود کےشعبوں کے لیے مثبت خدمات کو سراہا۔
دوران ملاقات امیرجماعت اسلامی بنگلادیش نے پاکستان سے تعلقات کے فروغ اور مزید قربت پر زور دیا جبکہ وزیر خارجہ نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی بنگلادیش کی کٹھن حالات کے باوجود ثابت قدمی کو سراہا۔
دفتر خارجہ کے مطابق جماعتِ اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر اور دیگر رہنما بھی ملاقات میں موجود تھے،خیال رہے کہ وزیر خارجہ نے گزشتہ روز بھی جماعت اسلامی بنگلا دیش کے وفد سے ملاقات کی تھی۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 11 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 11 گھنٹے قبل



