Advertisement
پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات :باغ میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ، 10 زخمی

باغ :آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے ہاڑی گہل پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10کارکنا ن زخمی ہوگئے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 26th 2021, 5:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کیلئے پولنگ جاری  ہے ،  اس کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی   کئی پولنگ اسٹییشنز پر فائرنگ اور تصادم کے واقعات سامنے آرہے ہیں ۔ ضلع باغ  میں بھی پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے ڈنڈوں، لاتوں، مکوں کا آزادانہ  استعمال کیا گیا جس  کے نتیجے میں 10 کارکنان زخمی ہوگئے ۔ ہوائی فائرنگ، پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی، ڈی سی باغ اور دیگر انتطامیہ حکام دو گھنٹے تاخیر سے جائے حادثہ پر پہنچے۔

  ڈی سی باغ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دینے کے بجائے غصے میں آ گئے اور صحافیوں کو دھکے اور مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ ایس پی باغ مرزا زاہد فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور صحافیوں سے معاملات کو رفع دفع کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ  وہ ڈی سی باغ کے رویے کو نظر انداز کریں۔  ایس پی مرزا زاہد کی صحافیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

اس سے قبل حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان تصادم سےدوافراد  جاں بحق ہوئے ۔

واضح رہے کہ آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے، پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ بارہ سو انتیس پولنگ  سٹیشنز  کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر  حکومت نے غیر متعلقہ افراد کے داخلے  پر پابندی عائد کرتے ہوئے24 سے 26 جولائی تک   دفعہ 144 نافذ کر دی  ہے۔

Advertisement
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 14 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 4 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 17 گھنٹے قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 18 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 12 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 18 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 4 دن قبل
Advertisement