آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
آسٹریلیا نے پرتھ میں بارش سے متاثرہ پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ سیریز کا آخری غیر اہم میچ ہفتے کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔


آسٹریلیا نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی، ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں میتھو شارٹ کی 74 رنز کی شاندار اننگز اور ڈیبیو کرنے والے کوپر کونولی کی نصف سنچری کی بدولت میزبان ٹیم نے بھارت کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان روہت شرما کی 73 رنز کی عمدہ اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 264 رنز بنائے۔
جواب میں آسٹریلیا نے 22 گیندیں قبل ہدف حاصل کر کے میچ اور سیریز دونوں جیت لیں۔
میتھو شارٹ کو دو مرتبہ زندگیاں ملیں، جن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے 61 گیندوں پر ناقابل شکست 74 رنز بنائے، جبکہ مچ اوون نے 36 رنز کی مفید اننگز کھیلی۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پرتھ میں بارش سے متاثرہ پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ سیریز کا آخری غیر اہم میچ ہفتے کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 9 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 6 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل









