پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
ایس آئی ایف سی کو ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری، مربوط تعاون اور قطری سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کلیدی پلیٹ فارم قرار دیا گیا۔


پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی و تکنیکی تعاون کے معاہدے کے تحت مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا چھٹا اجلاس 22 اور 23 اکتوبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کے دوران دونوں ممالک نے متعدد اہم پروٹوکولز پر دستخط کیے۔
وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، اجلاس کے پہلے روز (22 اکتوبر) تکنیکی سیشن ہوا، جس میں دونوں ممالک کے وفود نے مختلف شعبوں میں تعاون کے تکنیکی پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا۔
دوسرے روز وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل آل ثانی نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقتصادی و تجارتی پروٹوکولز پر دستخط کیے۔
اختتامی سیشن میں دونوں وزرا نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزارتِ اقتصادی امور کے سیکریٹری محمد حمیر کریم نے کہا کہ یہ اجلاس پاک–قطر تعلقات میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا اور قطری سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔
اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے امیرِ قطر کے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وژن کو عملی شکل دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس مقصد کے لیے پاکستان کی اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی (QIA) کے درمیان براہِ راست روابط مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
ایس آئی ایف سی کو ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری، مربوط تعاون اور قطری سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کلیدی پلیٹ فارم قرار دیا گیا۔
ٹرانسپورٹ کے شعبے میں دونوں فریقین نے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹمز (ریل، بس، میٹرو) میں تعاون بڑھانے اور سبز ٹیکنالوجی جیسے الیکٹرک، خودکار اور ہائیڈروجن ایندھن والی گاڑیوں پر توجہ دینے پر اتفاق کیا۔
پاکستان نے کھاریاں–راولپنڈی اور کراچی–حیدرآباد موٹروے جیسے منصوبوں میں قطری سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کیا۔
اس کے علاوہ زمینی ٹرانسپورٹ، بندرگاہوں اور ایوی ایشن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر غور کیا گیا۔
دونوں ممالک نے تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
قطر کی وزارتِ تعلیم اور پاکستان کی نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے درمیان ایم او یو کے مسودے پر بات چیت ہوئی۔
صحت کے شعبے میں مشترکہ ورکنگ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا جو پاکستانی طبی ماہرین کی شمولیت قطر کے حماد میڈیکل کارپوریشن میں یقینی بنائے گی اور دواسازی و طبی آلات کی باہمی شناخت کے امکانات پر بھی کام کرے گی۔

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست
- 4 hours ago

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ
- 4 hours ago

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
- 4 hours ago

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
- 7 hours ago
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
- 5 hours ago

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ
- 5 hours ago

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار
- 6 hours ago

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ
- 5 hours ago
اسلام آباد : خود کو گولی مارنے والے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر دوران علاج دم توڑ گئے
- 7 hours ago

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات
- 4 hours ago

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر
- 7 hours ago

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- 4 hours ago