پنجاب کے مختلف شہر وں میں فضائی آلودگی بڑھنے سے سانس کی بیماریاں پھیلنےلگیں
آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں تیسرے نمبر پر آ گیا


پنجاب کے مختلف شہر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آنے سے شہریوں میں سانس کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں، ہسپتالوں میں ناک کان گلے کے مریضوں کا رش بڑھ گیا۔
گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ اے کیو آئی 562 ، فیصل آباد میں436، ملتان میں اے کیوآئی344، بہاولپور میں 208ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور شہر کا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 388 تک جا پہنچا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں تیسرے نمبر پر آ گیا۔
لاہور میں راوی روڈ کے علاقے کا ائیر کوالٹی انڈیکس 749 ، سید مراتب علی روڈ کا انڈیکس 515 ، ٹاؤن شپ کے علاقے کا انڈیکس 500 تک جا پہنچا، علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے کا ائیر کوالٹی انڈیکس 539 اور گلبرگ تھری کے علاقے کا ائیر کوالٹی انڈیکس 571 تک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ائندہ انے والے دنوں میں شہر لاہور کا موسم خشک رہے گا، بارش نہ ہونے کے باعث فضائی الودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
دوسری طرف پنجاب حکومت کی جانب سے فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی جاری ہیں، سموگ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے، کارخانوں اور بھٹوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس کے اگلے مورچوں کا دورہ، سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم
- 5 گھنٹے قبل

عورت کی مرضی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ
- 19 گھنٹے قبل

لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی ،مگر کیوں؟
- ایک دن قبل

کراچی سمیت ملک بھرمیں بجلی مہنگی کرنے کے لئے تقسیم کارکمپنیوں نے نیپراسے رجوع کرلیا
- 15 منٹ قبل

ٹرمپ نے ملائیشیا کے دورے پر جاتے ہوئے قطر میں مختصر قیام، امیر قطر سے جہاز میں ملاقات
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 74کیسز رپورٹ
- 10 منٹ قبل

پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو نئی جگہ منتقل کرنے کی افغان طالبان کی پیشکش مسترد کر دی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل زبردست لوگ ہیں،پاک افغان مسئلہ جلد حل ہو جائے گا، ٹرمپ
- ایک گھنٹہ قبل

5 سال بعدپی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی
- 4 گھنٹے قبل

سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج منعقد ہوگا
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کل سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
- 2 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- ایک دن قبل







.webp&w=3840&q=75)




