سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج منعقد ہوگا
امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے


ملک بھر کے 188 سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج منعقد ہوگاجس کے لیے امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 1 لاکھ 40 ہزار امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں شرکت کیلئے فیس جمع کروائی، پی ایم ڈی سی نے ٹیسٹ فیس 9 ہزار روپے مقرر کر رکھی ہے، پی ایم ڈی سی امیدواروں سے حاصل ہونے والی ایک ارب 26 کروڑ روپے کی رقم میں سے 21 کروڑ اخراجات کیلئے رکھی گئی جبکہ 1 ارب 5 کروڑ کی رقم وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں کی میڈیکل یونیورسٹیوں کو ادا کی جائے گی۔
پی ایم ڈی سی نے فی امیدوار 1500 روپے اپنے اخراجات اور فی طالبعلم 7500 روپے یونیورسٹیوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، ملک میں مجموعی طور پر 121 نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز ہیں جن میں 77 میڈیکل اور 44 ڈینٹل کالجز شامل ہیں جبکہ 67 سرکاری کالجز میں 49 میڈیکل اور 18 ڈینٹل کالجز شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 46، سندھ میں 17، خیبرپختونخوا میں 11، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں1، 1 نجی میڈیکل کالج ہے، اسی طرح خیبرپختونخوا میں 6، پنجاب میں 25 اور سندھ میں 12 نجی ڈینٹل کالجز کام کر رہے ہیں۔
پنجاب میں امتحان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام صوبے کے 12 شہروں میں لیا جائے گا، 50ہزار 458 امیدواروں نےایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔
لاہور سمیت 12 شہروں میں 26امتحانی مراکز پر ہائی الرٹ رہے گا، ریسکیو 1122، نادرا، محکمہ صحت، ٹریفک پولیس اور سکیورٹی اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔

5 سال بعدپی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل زبردست لوگ ہیں،پاک افغان مسئلہ جلد حل ہو جائے گا، ٹرمپ
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 74کیسز رپورٹ
- 10 منٹ قبل

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- ایک دن قبل

پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو نئی جگہ منتقل کرنے کی افغان طالبان کی پیشکش مسترد کر دی
- 5 گھنٹے قبل

کراچی سمیت ملک بھرمیں بجلی مہنگی کرنے کے لئے تقسیم کارکمپنیوں نے نیپراسے رجوع کرلیا
- 15 منٹ قبل

عورت کی مرضی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ
- 19 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس کے اگلے مورچوں کا دورہ، سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم
- 5 گھنٹے قبل

لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی ،مگر کیوں؟
- ایک دن قبل

ٹرمپ نے ملائیشیا کے دورے پر جاتے ہوئے قطر میں مختصر قیام، امیر قطر سے جہاز میں ملاقات
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کل سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہر وں میں فضائی آلودگی بڑھنے سے سانس کی بیماریاں پھیلنےلگیں
- 4 گھنٹے قبل










.webp&w=3840&q=75)