پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس کے اگلے مورچوں کا دورہ، سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم
سر کریک سے جیوانی تک اپنی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، ایڈمرل نوید اشرف


پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس کے اگلے مورچوں کے دورے کے دوران پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں سمیت جنگی استعداد کا جائزہ لیا اور کہا کہ سر کریک سے جیوانی تک اپنی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
CNS reaffirmed PN’s role as vanguard of peace, stability & stated that we know how to defend our sovereignty & every inch of maritime frontiers from Sir Creek to Jiwani. He reaffirmed nation that PN's capabilities stand as strong as our unwavering morale from shores to sea.2/2 pic.twitter.com/bb2wgchhja
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) October 25, 2025
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹ باضابطہ طور پر پاک میرینز میں شامل کر لیا گیا۔ نئے شامل کئے گئے ہوورکرافٹ مختلف ماحول میں مؤثر کارکردگی دکھانے کے حامل ہیں، یہ پلیٹ فارم زمین اور سمندر پر بیک وقت کارروائی کی منفرد صلاحیت سے لیس ہیں۔
سربراہ پاک بحریہ نوید اشرف نے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید پلیٹ فارمز کی شمولیت سمندری سرحدوں، کریکس کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کی مظہر ہے۔
نوید اشرف کا کہنا تھا کہ سمندری مواصلاتی راستوں اور میری ٹائم سکیورٹی کا تحفظ محض عسکری ضرورت نہیں، یہ قومی خودمختاری، معاشی خوشحالی اور استحکام کی اساس بھی ہے۔ پاک بحریہ بحرِ ہند میں امن و استحکام کی ضامن اور قابلِ اعتماد قوت ہے، ہم اپنی خودمختاری اور سر کریک سے جیوانی تک اپنی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحلوں سے سمندر تک ہمارے غیرمتزلزل حوصلے کی طرح مضبوط ہیں۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 12 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 4 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 6 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 7 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 7 hours ago

