کراچی :بارہویں جماعت کا آج پہلا پرچہ طبیعیات کا ہوگا، رواں برس صرف اختیاری مضامین کے پیپر لیے جارہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بارہویں جماعت کے پری میڈیکل کے طلبا 4 جبکہ پری انجینئرنگ کے طلبا 3 پرچے دینگے ،رواں سال مجموعی طور پر ایک لاکھ 12 ہزار 600 طلبا امتحان میں شریک ہونگے ،مجموعی طور پر 210 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جس میں سے 66 حساس قرار دیئے گئے ہیں ۔
صبح کی شفٹ میں 114 جبکہ شام کی شفٹ میں 96 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ،رواں سال پرچے 50 فیصد کثیر الانتخانی سوالات، 30 فیصد مختصر جبکہ 20 فیصد تفصیلی سوالات کے جوابات پر مشتمل ہونگے ، پیپرکا دورانیہ دو گھنٹے کا ہوگا ۔
چیئرمین انٹر امتحانات بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، 2 شکایتی سیل بھی قائم کئے گئے ہیں،امتحانی مراکز کے قریب تمام فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند ہونگی ،نقل کی روک تھام کے لئے ایف ائی اے کے سائبر ونگ کو خط لکھا گیا ہے ،کسی بھی طالبعلم کو موبائل فون یا کسی بھی قسم کی الیکٹرانک ڈیوائس لانے کی اجازت نہیں ہوگی، بصورت دیگر پرچہ منسوخ کردیا جائے گا ۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ 16رکنی ویجلینس ٹیم بنائی گئی ہے جو مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرے گی،210 ویجیلینس افسر بھی تعینات کردیے گئے ہیں ،پرچہ آؤٹ نہ ہونے کے لئے اسکول پرنسپل اور ویجلینس آفیسر کو احکامات جاری کئے گئے ہیں ،حساس امتحانی مراکز کی نگرانی کے لئے ڈی جی رینجرز کو بھی خط لکھا گیا ہے،کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 3 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- ایک گھنٹہ قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 5 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 2 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- ایک گھنٹہ قبل
