صارفین سبسکرپشنز سے ہونے والی آمدنی کا 90 فیصد حصہ کما سکیں گے، کمپنی کا اعلان


ٹک ٹاک صارفین اب اس ویڈیو شیئرنگ ایپ سے زیادہ پیسے کماسکیں گے، ایسا ٹک ٹاک پلیٹ فارم کے سبسکرپشن ماڈل میں تبدیلی سے ممکن ہوگا۔
امریکا میں ایک کانفرنس کے دوران کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اب صارفین سبسکرپشنز سے ہونے والی آمدنی کا 90 فیصد حصہ کما سکیں گے مگر اس کے لیے چند شرائط کو پورا کرنا ضروری ہوگا۔
ابھی ٹک ٹاک سبسکرپشنز کی آمدنی کا 70 فیصد حصہ صارفین کو دیا جاتا ہے مگر اب اس میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہوگا کہ صارف کے فالوورز کی تعداد کم از کم 10 ہزار ہوں، گزشتہ ماہ اس کی ویڈیوز کے ویوز کم از کم ایک لاکھ ہوں اور گزشتہ ماہ اس نے 3 یا اس سے زائد سبسکرپشن اونلی ویڈیوز پوسٹ کی ہوں۔
کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق جتنا زیادہ تسلسل سے آپ کام کریں گے، اتنا زیادہ کماسکیں گے۔
بیان میں بتایا گیا کہ سبسکرپشن سے صارفین کو زیادہ مضبوط کمیونٹیز تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے جبکہ ماہانہ سبسکرپشن فیس سے ان کے فالوورز کو خصوصی مراعات جیسے اسپیشل بیجز، سبسکرائبر اونلی پوسٹس، چیٹ فیچرز اور دیگر تک رسائی ملتی ہے۔
سبسکرپشن پروگرام کے لیے اس تبدیلی کا اطلاق ابھی امریکا اور کینیڈا میں کیا جا رہا ہے مگر کمپنی کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔
امریکا اور کینیڈا سے باہر عالمی سطح پر ٹک ٹاک کی جانب سے سبسکرپشن پروگرام کے تحت 50 فیصد آمدنی صارفین سے شیئر کی جاتی ہے، جسے بڑھا کر 70 فیصد کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سبسکرپشن صارفین کو اپنے پسندیدہ کریٹیرز کے خصوصی مواد، چینلز اور اسٹیکرز تک رسائی کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 21 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- an hour ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- an hour ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 20 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 6 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago






