Advertisement
پاکستان

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

وفاقی کابینہ 20 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی، اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 28th 2021, 3:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ ایف آئی اے کے جرائم شیڈول میں نئے قوانین شامل کرنے کی منظوری دے گی ۔

چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد میں قائم تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ کابینہ کو پیش کریں گے ۔ وفاقی کابینہ دو ملزمان نسیم غوری اور غلام شبیر کو یو اے ای کے حوالے کرنے کی منظوری دے گی۔وفاقی کابینہ نیشنل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2021 کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ جاپان کی جانب سے عطیہ کردہ چار ایمبولینسیں درآمد کرنے کی منظوری دے گی۔کابینہ اجلاس میں غیر ضروری کاروباری ریگولیشن ختم کرنے کے لئے قانون کے ڈرافٹ پیش کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ دوطرفہ سرمایہ کاری ٹریٹی کی منظوری دے گی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی رٹ پٹیشن نمبر 244 میں جاری ہدایات کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی ۔چیک ری پبلک کے ساتھ دوہری شہریت کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ کورنگی فشنگ ہاربر اتھارٹی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے بورڈ پر گورنرز کی تشکیل نو کی منظوری دے گی۔ کابینہ ادارہ شماریات کے چیف اسٹیٹیشن کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے چار ارکان کی تعیناتی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ ای سی سی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی

Advertisement
صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا

  • 11 گھنٹے قبل
آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل 

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل 

  • 9 گھنٹے قبل
بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

  • 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 7 گھنٹے قبل
مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا

  • 10 گھنٹے قبل
جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے

  • 12 گھنٹے قبل
قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 11 گھنٹے قبل
بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق

  • 13 گھنٹے قبل
شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

  • 13 گھنٹے قبل
جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  • 6 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement