کراچی : کورونا کیسز میں اضافے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں شام 6 بجے کے بعدشہریوں کے غیر ضروری گھر سے نکلنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی میں سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء ناصر شاہ، اکرام دھاریجو، مرتضیٰ وہاب، قاسم سومرو، آئی جی سندھ ، کمشنر کراچی اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سخت پریشانی کی بات ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس بڑھ رہا ہے۔ حیدرآباد میں بھی 10 فیصد کیسزہوگئے، جبکہ کراچی شرقی میں 33 فیصد، سینٹرل 20 فیصد، کورنگی 21 فیصد، غربی 19 فیصد، ملیر 17 فیصد، جنوبی 17 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ،وزیراعلی ٰ سندھ نے کہاکہ جولائی میں 362 مریض انتقال کرگئے ہیں، 362 اموات میں 233 یعنی 64 فیصد وینٹی لیٹرز پر تھے اور 85 یعنی 23 فیصد وینٹی لیٹرز پر نہیں تھے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ کراچی میں شام 6 بجے کے بعد شہریوں کے غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی لگائیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اجلاس میں کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ کراچی میں ٹیوشن سینٹرز چل رہے ہیں، شہر میں تمام ٹیوشن سینٹرز کو فوری بند کریں۔میں دوبارہ جمعہ کے دن کورونا صورتحال کا جائزہ لوں گا، اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات کریں گے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب، اویس شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ، وزیراعلیٰ سندھ نے کمیٹی کو ہدایت کی ہےکہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر کے انکو صورتحال سے آگاہ کریں، یہ کمیٹی سیاسی جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید39فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار87ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ11ہزار708ہوگئی ہے ۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل





