Advertisement

آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان ،بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی

ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے،عبدالصمد ڈراپ ہوگئے ،فاسٹ بالر حارث رؤف پھر قومی اسکواڈ میں جگہ نہ بناسکے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 23rd 2026, 3:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان ،بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے آسٹریلیا کیساتھ ٹی 20 سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

 آسٹریلیاکے خلاف ٹی 20 سیریزمیں سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے،ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے،عبدالصمد ڈراپ ہوگئے ،فاسٹ بالر حارث رؤف پھر قومی اسکواڈ میں جگہ نہ بناسکے۔

پاکستانی ٹی20 اسکواڈ سلمان علی آغا (کپتان)، فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، خواجہ محمد نافع، صاحبزادہ فرحان،اور عثمان خان پرمشتمل ہے۔

خیال رہے کہ میچز قذافی سٹیڈیم میں 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو ہوں گے،آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔ 

Advertisement
Advertisement