Advertisement

 دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنارہےہیں،ان کو شکست دینی اور شہد ا کے خون کا بدلہ لینا ہے،مجتبیٰ خامنہ ای

مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈے بند کیےجائیں، امریکی اڈے بند نہ ہوئے توحملے جاری رہیں گے،پڑوسیوں سے دوستانہ روابط پر یقین رکھتے ہیں، مجبتیٰ خامنہ ای

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 12th 2026, 7:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنارہےہیں،ان کو شکست دینی اور شہد ا کے خون کا بدلہ لینا ہے،مجتبیٰ خامنہ ای

تہران: نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا منتخب ہونے کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے آڈیو پیغام میں  ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آبنائےہرمزبند رہےگی۔

آڈیو پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ میرا عہدہ مجھ سے کئی چیزوں کا تقاضہ کررہا ہے، عوام نے دنیا کو دکھایا کہ ایرانی عظیم قوم ہیں، عوام کی حمایت کے بغیر میری کوئی اہمیت نہیں

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنارہےہیں، ہمیں اپنے دشمن کو شکست دینی ہے۔شہدا کے خون کے بدلے کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایرانی عوام کا اتحادہ ہمیشہ قائم رہےگا، اللہ تعالیٰ قوم کی رہنمائی کرنے میں میرے مدد فرمائے، امریکی اڈے بند نہ ہوئے تو حملے جاری رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام یکجہتی سے دشمن کو شکست دیں گے، ہم اپنے شہدا خصوصا مناب اسکول کے شہدا کا بدلہ لیے بغیر نہیں رہیں گے، ہم پڑوسیوں سے دوستانہ روابط پر یقین رکھتے ہیں، ہم صرف فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ ناگزیر طور پر جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈے بند کیےجائیں، امریکی اڈے بند نہ ہوئے توحملے جاری رہیں گے،  ہم پڑوسیوں سے دوستانہ روابط پر یقین رکھتے ہیں، ہم صرف فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ ناگزیر طور پر جاری رکھیں گے،ہرایرانی سمیت تمام شہدا کا بدلہ لیں گے،انہوں نے کہا کہ آبنائے ہُرمُز دشمن پر دباؤ ڈالنے کے لیے بند رہنی چاہیے۔

اپنے پیغام میں مجتبیٰ  خامنہ ای نے ان لوگوں کے لیے مالی معاوضے کی پیشکش کی جن کو ایرانی حملوں سے نقصان پہنچا، سپریم لیڈر نے مزید کہاکہ اسرائیلی و امریکی حملوں میں زخمیوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا، موجودہ صورتحال سے اس طرح نمٹا جانا چاہئے کہ جن کا نقصان ہوا ہے ان کو  کچھ مالی معاوضے کی پیشکش کی جائے۔ 

ایران کے سپریم لیڈر نے ایرانی حملوں میں نقصان اٹھانے والوں کے لئے مالی مدد کی پیشکش کی بات ایرانی حکومت سے کہی جب کہ ایران کے صدر نے یہی مطالبہ امریکہ سے جنگ بند کرنے کے لئے کئے گئے مطالبات میں بھی رکھا ہے۔ 

Advertisement
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 10 hours ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • a day ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • a day ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 10 hours ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 5 hours ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 7 hours ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 7 hours ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • a day ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 10 hours ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
Advertisement