آپریشن غضب للحق: سیکیورٹی فورسز نے کابل میں 313 کور کا ایمونیشن ڈمپ تباہ کر دیا، ویڈیو جاری
اس آئل سٹوریج سائٹ کا تیل دہشتگرد سرپرست طالبان ریجیم اور دہشت گردِ تنظیمیں بھی اپنی مذموم کارروائیوں کیلئے استعمال کر رہی تھی،ذرائع


اسلام آباد:آپریشن غضب للحق میں پاک فوج کے افغانستان میں ایک اور کامیاب فضائی حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں کابل میں 313 کور کا ایمونیشن ڈمپ موثر انداز میں تباہ کردیا گیا اور کسی سول آبادی کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں پاک افواج نے کابل میں 313 کور کے ایمونیشن ڈمپ کو بھی موثر انداز میں تباہ کیا، اس ایمونیشن ڈمپ سے افغان طالبان سمیت دہشت گرد تنظیمیں اسلحہ و بارود استعمال کر رہی تھیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ قندھار میں تراوو دہشت گرد کیمپس کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے، موثر فضائی کارروائیوں کے دوران قندھار میں ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹ اوراس سے ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر بھی تباہ کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس آئل سٹوریج سائٹ کا تیل دہشتگرد سرپرست طالبان ریجیم اور دہشت گردِ تنظیمیں بھی اپنی مذموم کارروائیوں کیلئے استعمال کر رہی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور فضائی حملے کے دوران صوبہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشتگرد کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا،جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک افواج کی جانب سے صرف فوجی تنصیبات اور دہشتگرد ٹھکانوں کو ہی تباہ کیا گیا۔
یہ ویڈیو افغان اور بھارتی میڈیا کے اس پروپیگنڈے کو رد کرتی ہے کہ پاک فوج کی جانب سے افغانستان میں سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 21 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 21 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 14 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 20 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل



