Advertisement
علاقائی

نومنتخب گورنر سندھ نہال ہاشمی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ظفر احمد راجپوت نے ان سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، ضیا لنجار، ناصر شاہ اور ذوالفقار شاہ نے شرکت کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 13th 2026, 5:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نومنتخب گورنر سندھ نہال ہاشمی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی: کامران خان ٹیسوری کی جگہ نومنتخب گورنر سندھ نہال ہاشمی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جہاں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ان سے حلف لیا، گورنر سندھ کی تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ضیا لنجار، ناصر شاہ اور ذوالفقار شاہ نے شرکت کی۔

علاوہ ازاں تقریب میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن، علی اکبر گجر سمیت مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما اور کارکنان بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ سید نہال ہاشمی وکیل اور سیاست دان ہیں جو مارچ 2015 سے فروری 2018 تک سینیٹ آف پاکستان کے رکن رہے، وہ 1997 سے 1999 تک وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے مشیر برائے قانون انصاف اور انسانی حقوق رہے۔

علاوہ ازاں وہ 2012 کے دوران کراچی میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، اگست 2014 میں انہیں سندھ میں مسلم لیگ ن چیپٹر کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔جبکہ اکتوبر 2014 میں انہیں دوبارہ مسلم لیگ (ن) سندھ کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا، وہ 2015 کے پاکستانی سینیٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر پنجاب سے جنرل نشست پر سینیٹ آف پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

جون 2017 میں انہوں نے سینیٹ کے چیئرمین سے ملاقات کے بعد سینیٹ سے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا، یکم فروری 2018 کو نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں سزا سنائی، انہیں ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی اور اگلے پانچ سال تک عوامی عہدہ رکھنے سے روک دیا گیا۔

2017ء میں پاناما کیس سے متعلق متنازع بیان پر نہال ہاشمی کو مسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا تھا تاہم 2021ء میں ان کی رکنیت بحال کر دی گئی تھی۔

Advertisement
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • a day ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • a day ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 days ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • a day ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • a day ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 days ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 5 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 5 hours ago
Advertisement