Advertisement

ٹرمپ کا سپریم لیڈر اور ایرانی قیادت کی اطلاع دینے پر شہریوں کو لاکھوں ڈالرز اور امریکا میں رہائش کا لالچ

یہ افراد ایران کے پاسدارانِ انقلاب اور اس کی ذیلی تنظیموں سے وابستہ ہیں، امریکا نے انہیں دنیا بھر میں دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے،محکمہ جسٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 14th 2026, 3:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرمپ کا سپریم لیڈر اور ایرانی قیادت کی اطلاع دینے پر شہریوں کو لاکھوں ڈالرز اور امریکا میں رہائش کا لالچ

واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای اور دیگر ایرانی قیادت کی اطلاعات دینے پر شہریوں کو لاکھوں ڈالر کی انعامی رقم اور امریکا میں رہائش کا لالچ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ’ریوارڈ فار جسٹس‘ پروگرام کے تحت ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور دیگر 9 اعلیٰ ایرانی عہدیداروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالر (تقریباً 3 ارب روپے) کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں مجتبیٰ خامنہ ای کے علاوہ انکے دفتر کے چیف آف اسٹاف علی اصغر حجازی، سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی، وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب سمیت پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

ریوارڈ فار جسٹس کے مطابق یہ افراد ایران کے پاسدارانِ انقلاب اور اس کی ذیلی تنظیموں سے وابستہ ہیں، امریکا نے انہیں دنیا بھر میں دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے،محکمہ خارجہ کے مطابق یہ گروہ اب ایران کی معیشت کے وسیع حصوں پر کنٹرول رکھتا ہے اور ملکی سیاست میں بھی اس کا اثر و رسوخ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ’ٹور‘ اور ’سگنل‘ کے استعمال پر زور دینے کا مقصد انتہائی خفیہ اور محفوظ رابطہ کاری کو یقینی بنانا ہے تاکہ معلومات فراہم کرنے والے ایرانی شہریوں کی شناخت ایرانی حکومت اور انٹیلی جینس سے پوشیدہ رہے۔

امریکا نے ایرانی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ان افراد سے متعلق معلومات ’ٹور‘ (ویب براؤزر) پر مبنی ٹِپ لائن یا ’سگنل‘ (موبائل ایپ) کے ذریعے فراہم کرسکتے ہیں اور اس انعام کے حق دار بن سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ریوارڈ فار جسٹس امریکی محکمہ خارجہ کا دہشت گردی کے خلاف قومی سلامتی کا پروگرام ہے۔ جس کا مقصد امریکی شہریوں یا املاک کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں یا امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔

Advertisement
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 8 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 12 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 15 گھنٹے قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 15 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 13 گھنٹے قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 دن قبل
Advertisement