کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین فیول کے استعمال پر پابندی
اگر کسی بھی سرکاری محکمے کی گاڑی میں ہائی اوکٹین ایندھن کا استعمال نا گزیر ہے تو استعمال کرنے والا اپنے ذاتی جیب سے استعمال کرسکتا ہے،شہباز شریف


اسلام آباد: ہائی اوکٹین فیول پر پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے فیصلے کے تسلسل میں وزیر اعظم کا ایک اور اہم فیصلہ،سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اس پابندی کا اطلاق فی الفور ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ اگر کسی بھی سرکاری محکمے کی گاڑی میں ہائی اوکٹین ایندھن کا استعمال نا گزیر ہے تو استعمال کرنے والا اپنے ذاتی جیب سے استعمال کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری خرچ پر ہائی اوکٹین کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد قومی وسائل کے موٴثر اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا ہےانہوںنے ہدایت کی کہ تمام وفاقی محکمے، اتھارٹیز اور ذیلی ادارے اس فیصلے پر فوری اور مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن پر ف50فیصد کٹوتی کا اطلاق پہلے ہی چکا، اس کے ساتھ ساتھ 60 فیصدسرکاری گاڑیوں کو گراونڈ کیا جا چکا ہے،جبکہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے اور سستا تیل فراہم کرنے کے لیے ان اقدامات کے ذریعے کی گئی بچت کو استعمال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری کی پالیسی پر سختی سے عمل کرتے ہوئے غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس اقدام سے حکومتی اخراجات میں کمی آئے گی اور عوامی وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہوگا۔
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس فیصلے کی نگرانی کے لیے موٴثر نظام وضع کیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 6 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 11 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 11 گھنٹے قبل



