دوشنبے: یومِ پاکستان کے موقع پر تاجکستان میں پرچم کشائی کی تقریب،بچوں نے ملی نغمے پیش کئے
آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ہماری بہادر مسلح افواج کی وجہ سے ہمارا دفاع ناقابل تسخیر بن چکا ہے،ناظم الاامور رضوان گل


دوشنبے: یومِ پاکستان کے موقع پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں پرچم کشائی کی باوقار تقریب منعقد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارت خانے میں ہونے والی تقریب میں ناظم الامور رضوان گل نے سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا۔اس موقع پر انہوں نے صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا۔
دوران تقریب رضوان گل نے کہا کہ 23 مارچ برصغیر کہ مسلمانوں کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ ہمارے بزرگوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ایک الگ وطن حاصل کیا۔ قومی پرچم ہمیں اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔ ملک کی تمام اکائیاں سبز ہلالی پرچم کے نیچے متحد ہیں۔ ہم دشمن کی سازشوں کو ہمیشہ کی طرح ناکام بنائیں گے۔
بیان میں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ہماری بہادر مسلح افواج کی وجہ سے ہمارا دفاع ناقابل تسخیر بن چکا ہے۔ اْنہوں نے وطن کی حفاظت کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
پاکستان کے ناظم الامور نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر مسلح افواج نے معرکہ حق میں جس شکست سے دو چار کیا دشمن اسے ہمیشہ یاد رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی طرح آپریشن غضب للحق میں بھی سرخرو ہو رہے ہیں اور پاک فوج فتنہ الخوارزم اور بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی سمیت بے شمار چیلنجرز کا سامنا ہے، تاہم عزم صمیم سے ہم ان پر جلد قابو پالیں گے،اس موقع پر یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔
پرچم کشائی کی پروقار تقریب میں سفارت خانے کے عملے، پاکستانی کمیونٹی اور تاجک شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کئے، جن کے ذریعے اتحاد، استقامت اور ترقی کے عزم کی تجدید کی گئی۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 5 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 20 منٹ قبل




