وزیر اعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات،عالمی و علاقائی امن کی صورتحال اور مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال
دوران ملاقات وزیراعظم نے علاقائی،عالمی امن واستحکام کے مفاد میں بامقصد نتائج کے لیے پیش رفت تیز کرنےکے عزم کا اظہار کیا


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد مذاکرات کے موقع پر ایرانی وفد نے ملاقات کی ،جس میں علاقائی وعالمی امن اور امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آفس کی جاننب سے جاری کر دہ اعلامیے کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کی جبکہ وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔.jpg)
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے علاقائی،عالمی امن واستحکام کے مفاد میں بامقصد نتائج کے لیے پیش رفت تیز کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔
ایرانی وفد سےملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خلوص نیت کے ساتھ خطے میں امن و استحکام کے لیےثالث کے طور پر اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہےگا۔ان کا کہنا تھا کہ بامعنی نتائج حاصل کرنے کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہےگا۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل





