جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،ایس ایس پی توقیر نعیم


لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اچھرہ میں 3 بچوں کے گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ بچوں کی عمریں5 سے 1.5 سال کے درمیان ہیں،مرنے والوں میں2بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔
لاہورپولیس کے مطابق بچوں کے والدین چند منٹ پہلے گھر کو تالا لگا کر فارمیسی تک گئے تھے،واپس آئے تو بچوں کے گلے کٹے ہوئے تھے۔
مقتول بچوں کی شناخت پانچ سالہ مومتہ بتول، چار سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ ام حبیبہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، ریسکیو ٹیموں نے کمسن بچوں کی میتوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا ہے،پولیس نے چچا کو حراست میں لے لیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی توقیر نعیم نے کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
بعدازاں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اچھرہ میں تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی، آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سینئر افسران، فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ فرانزک اور تفتیشی ٹیموں بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر رہی ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ واقعےمیں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ،ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،جلد حقائق سامنے لا کر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 8 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 5 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 گھنٹے قبل







