پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے آغاز کی راہ ہموار، ریگولیٹری فریم ورک آخری مرحلے میں داخل
نئے نظام کے تحت براڈ بینڈ سیٹلائٹ انٹرنیٹ، بیک ہال، بینڈوڈتھ فراہمی اور کارپوریٹ ڈیٹا سروسز جیسی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی،شزا فاطمہ


اسلام آباد:پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے آغاز کی راہ ہموار ہونے لگی ہے، جہاں اس کے لیے ریگولیٹری فریم ورک تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ فریم ورک قومی سلامتی، اسپیکٹرم مینجمنٹ اور سکیورٹی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ ملک بھر میں اس سروس کا محفوظ اور مؤثر نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔
پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (پی ایس اے آر بی) کی جانب سے سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے مسودہ قواعد تیار کر لیے گئے ہیں، جو اس وقت حتمی مشاورت کے مرحلے میں ہیں۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے پارلیمان کو تحریری جواب میں بتایا کہ یہ قواعد جلد حتمی شکل اختیار کر لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز (ایف ایس ایس) کے لائسنسنگ فریم ورک کو بھی تیار کر لیا گیا ہے، جسے منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
اس فریم ورک کا مقصد سرمایہ کاری کے لیے سازگار اور شفاف ماحول فراہم کرنا ہے۔نئے نظام کے تحت براڈ بینڈ سیٹلائٹ انٹرنیٹ، بیک ہال، بینڈوڈتھ فراہمی اور کارپوریٹ ڈیٹا سروسز جیسی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جو پاکستان کی ڈیجیٹل حکمت عملی کا اہم حصہ ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹارلنک، ون ویب، شنگھائی اسپیس کام اور اسٹائلیوٹ سمیت متعدد بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں خدمات فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کر چکی ہیں، جبکہ اسٹارلنک پہلے ہی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹر ہو چکی ہے۔
حکام کے مطابق اسپیکٹرم الاٹمنٹ اور لائسنسنگ کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے پی ایس اے آر بی، پی ٹی اے اور فریکوئنسی الاکیشن بورڈ کے درمیان قریبی رابطہ قائم کیا گیا ہے۔
اس حوالے سےوفاقی وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ کامزید کہنا ہے کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ ملک میں ڈیجیٹل خلیج کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، خصوصاً دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
حکومت نے دیگر سیٹلائٹ کمپنیوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ قانونی تقاضوں کی تکمیل کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹریشن کروائیں تاکہ پاکستان میں جدید انٹرنیٹ سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا سکے۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 18 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 21 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 16 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 19 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 21 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago








